حالیہ منظر نامے میں چوہدری نثار کو غائب مت سمجھیں

چوہدری نثار دوبارہ آئیں گے،پوری دنیا ہو گی،دو تین گھنٹے کی پریس کانفرنس میں چار سے پانچ اہم باتیں کریں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 10:47

حالیہ منظر نامے میں چوہدری نثار کو غائب مت سمجھیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 دسمبر 2019ء) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مناسب وقت پر واپس آئیں گے،یہ سب اچانک ہو گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اپنے معاملات طے کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا موڈ اچھا نہیں ہے۔

وہ کامیاب نوجوان،ڈیجیٹل پاکستان منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں لیکن ان کے ذہن میں ہے کہ شہباز شریف باہر کیسے گیا۔کیونکہ عمران خان کے اصل مد مقابل شہباز شریف ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ شہباز شریف نے کوئی کاروائی ڈالی ہے جو وہ پہلے چوہدری نثار پر ڈالتے تھے لیکن اس بار انہوں نے چوہدری نثار کے بغیر ہی کاروائی ڈال دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کہیں اندھیروں میں موجود ہیں اور اس کہانی میں آپ چوہدری نثار کو غائب مت سمجھیں۔

وہ مقررہ وقت پر چوہدری نثار آپ کو دوبارہ نظر آئیں گے۔پوری دنیا ہو گی، پریس کانفرنس ہو گی جس میں چار سے پانچ اہم باتیں کی جائیں گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس دو سے تین گھنٹے کے لیے ہو گی جس میں اہم باتیں ہوں گی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کہ حالات آج اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ حکومت کسی کو بھی مل جائے، وہ سنبھال نہیں پائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کپتان کے اہل ہونے سے ٹیمیں نہیں جیتا کرتیں، اچھے کھلاڑی بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سابق وزیرِداخلہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشی پالسیوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے اور ان پالسیوں کا بوجھ پاکستان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں