فاطمہ سہیل کے نام سے وائرل ہونیوالی نازیبا ویڈیوکس کی ہے؟

سابق شوہرمحسن عباس کی گرل فرینڈ کی جانب سے مجھے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے تھے،خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے،اداکارہ فاطمہ سہیل

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 9 دسمبر 2019 11:30

فاطمہ سہیل کے نام سے وائرل ہونیوالی نازیبا ویڈیوکس کی ہے؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،9دسمبر2019ء) اداکارہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر نازیبا وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا شخص کون ہے، مجھ اسکا نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے کہا کہ وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیو میں میں نہیں ہوں، میرا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین چاردن سے لوگ مجھے گالیاں دے رہے ہیں،فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہر محسن عباس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ اس شخص نے میرے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ فاطمہ نے کہا ایف آئی اے کی رپورٹ شئیرکرچکی ہوں ،مجھے عورت ہوکر آواز اٹھانے کی سزا مل رہی ہے۔ اکتوبر میں سائبر کرائم سے رابطہ کیا تھامیرے سابق شوہرمحسن عباس کی گرل فرینڈ کی جانب سے مجھے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے تھے، اس کی جانب سے پیغامات پرمجھے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

وہ مجھ سے ان دونوں کو چہرہ بے نقاب کرنے کا بدلہ لے رہی ہے۔  میرا 6 ماہ کا بچہ بیمار ہے، میں ابھی اس اذیت سے باہر نہیں نکلی تھی کہ مجھے مزید زخم پر زخم دیئے جا رہے ہیں ۔ فاطمہ سہیل نے کہا کہ میرے پورے خاندان کوتکلیف پہنچائی جارہی ہے،  میرے خلاف ایک مہم سرگرم ہے ۔ یاد رہے فاطمہ سہیل کے نام سے ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ تاہم ایف آئی اے نے نازیبا ویڈیو کی فاطمہ سہیل سے منسوبی کی تردید کردی تھی۔لوگ خود کشی پرمجبور کر رہے ہیں۔ تاہم یاد رہے سوشل میڈیا پر فاطمہ سہیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، جس پر فاطمہ سہیل دوران انٹر ویو پھٹ پڑیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں