لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج دی

عدالت نے مریم نواز کی درخواست نظرِ ثانی کمیٹی کو بھجوا دی، 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 13:17

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا نام سی ای ایل سے نکالنے کے متعلق ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔ ۔تفصلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت ، چئیرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت وفاقی حکومت کے سامنے ریویو فائل کر سکتے ہیں۔وکیل نے بتایا کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے وکیل نے مزید کہا کہ ہمیں سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا،عدالت سے بہتر ہمارے پاس کوئی فورم نہیں۔حکومتی وزراء کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے،ابھی فیصلہ نہیں آیا اور وزراء اس پر اپنے فیصلے سنا رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت میں آنا چاہئیے۔

عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست نظرِ ثانی کمیٹی کو بھجوا دی۔عدالت نے نظر ثانی کمیٹی کو 7روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے مریم نواز کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی ورہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیس میں حتمی فیصلے تک6 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجاز ت دی جائے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔جب کہ کیپٹن ریٹائڑد صفدر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں