اپوزیشن سن لیں عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم ہیں : چوہدری سرور

ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو معاشی بحران ‘ کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے سواکچھ نہیں دیا =حکومت کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور معاشی مسائل کو پاکستان سے ’’مائنس ‘‘ کر دیگی ‘حکومت ‘تمام ادارے اور عوام ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں،گور نر پنجاب

منگل 10 دسمبر 2019 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سن لیں عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم ہیں‘حکومت کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور معاشی مسائل کو پاکستان سے ’’مائنس ‘‘ کر دیگی ‘حکومت ‘تمام ادارے اور عوام ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں ۔ گور نر ہائوس کے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو معاشی بحران ‘ کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے سواکچھ نہیں دیا اسی لیے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات میں مستر دکرتے ہوئے تحر یک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا ظہار کیا ہے اپوزیشن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اورعوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے تحر یک انصاف عمران خان اور عمران خان تحر یک انصاف ہیں اپوزیشن مائنس ون کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ہم عوامی مینڈ یٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی حکومتی آئینی مدت پوری کر یں گے بدقسمتی سے اپوزیشن کو ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیے وہ آئے روز اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں لیکن ہر بار ناکامی انکا مقدر بنتی ہے اور آئندہ بھی اپوزیشن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی اور نئے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا مشن جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ حکومت کا مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے جسکے لیے حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی حکومت کیساتھ کھڑی ہیں ہم نے عوام سے عام انتخابات میں جتنے بھی وعدے کیے ان سب کو پورا کیا جائیگا اور آج حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہر آنیوالا دن ملک میں ترقی اور خوشحالی لیکر آرہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں