قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سالانہ کانووکیشن کی شیلڈ پیش کی، طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جو ہو سکا کروں گا‘ چودھری پرویزالٰہی

منگل 10 دسمبر 2019 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ارشد محمود بٹ، خالد حسین بٹ، عمر ارشد بٹ اور عثمان بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریکٹر نے یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کی شیلڈ پیش کی اور یونیورسٹی میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے ریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، طلبہ کو تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کے بہتر مواقع مل رہے ہیں، تعلیمی میدان میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جو ہو سکا کروں گا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار تعلیم اور تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے پر ریکٹر اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں