حکومت نے 700ارب روپےقرض کیلئے کراچی ایئرپورٹ گروی رکھوانے کی تیاری کرلی

قرض دبئی اسلامیک بنک، میزان بنک اور الفلاح بنک سے لیا جائے گا،روٴف کلاسرا کا بڑا دعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 10 دسمبر 2019 12:00

حکومت نے 700ارب روپےقرض کیلئے کراچی ایئرپورٹ گروی رکھوانے کی تیاری کرلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 10دسمبر 2019ء ) سینئر تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے دعوی ٰ کیا ہے کہ آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں قرض لینے کے لئے ایئرپورٹ گروی رکھوانے کی اجازت لی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق سینئر تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ نے مہنگے ترین قرض لئے تھے اسحاق کے دور میں پی ٹی وی سمیت دیگر قیمتی ادارے کو گروی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

تاہم تحریک انصاف نے اس معاملے پر مسلم لیگ ن کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور ہمیشہ گروی رکھوانے کی مخالفت کی ۔ روٴف کلاسرا نے دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کراچی ایئر پورٹ کو گروی رکھوا کر 600 سے 700 ارب روپے قرض لینے جار ہی ہے۔ جس پر آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بحث ہوگی ۔

(جاری ہے)

روٴف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ قرض تین بنکوں سے لیا جائے گا۔

جس میں دبئی اسلامیک بن، الفلاح بنک سمیت میزان بنک شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کو اچھا تو دیکھا ررہے ہیں۔  تاہم معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں ہے۔ ہم نے سود وکو الگ الگ نا م دیئے ہیں۔ حکومت بھی قرض پر سود دے گی۔ عمران خان پہلی بار کسی ادارے کو گروی رکھوا کر قرض لینے جار ہی ہے ۔ روٴف کلاسرا نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمرا ن خان حکومت اپنے نظریہ سے ہٹ کر اسحاق ڈا ر کی پالیسی پر چل پڑی ہے۔

ابھی تو شروعات ہے تاہم معلوم نہیں آنے والے وقت میں کتنے قرض لئے جائیں گے۔ ماضی پر عمران خان کے دعوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شاید دباو کی وجہ سے قرض لینا  پڑ رہا ہے تا ہم خسارے کے باعث قرض لینا ضروری ہو چکا ہے، جو کہ عمران خان کی اپنی پالیسی کی ہی مخالفت ہے۔ یا درہے کہ وفاقی حکومت کا کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت ہوگا، جس میں روف کلاسرا کے دعویٰ کے مطابق قرض لینے کیلئے کراچی ایئرپورٹ گروی رکھوایا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں