ترمیم و اضافہ شدہ

پی سی آئی میں وکلاء کے حملے کے بعد لاہور شہر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر رینجرز طلب شہر کے اہم مقامات کی حفاظت کیلئے رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں‘ محکمہ داخلہ کا ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 00:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی سی آئی) میں وکلاء کے حملے کے بعد لاہور شہر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامات کی حفاظت کیلئے رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں۔وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی ایک ایک پلاٹون گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، جی پی او چوک، سول سیکرٹریٹ، ایوانِ عدل، سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، ہائیکورٹ، آئی جی آفس اور پی آئی سی میں تعینات ہوں گی جبکہ دو کمپنیاں ریزرو میں رکھی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں