نریندرمودی آرایس ایس کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہے ،یہ ایجنڈہ خطے میں تباہی وبر بادی کے سواکچھ نہیں لائیگا‘ چوہدری سرور

پاکستان امن کا حامی ہے ،انتہا پسندی کو جڑوں سے ختم کر رہے ہیں ،کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان ہر لحاظ سے مضبوط اور خوشحال ہورہا ہے پاکستان نیوی وار کالج میں’’میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2019‘‘ کے اختتامی سیشن اور میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:09

نریندرمودی آرایس ایس کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہے ،یہ ایجنڈہ خطے میں تباہی وبر بادی کے سواکچھ نہیں لائیگا‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی آر ایس ایس کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہے ان کا یہ ایجنڈہ خطے میں تباہی وبر بادی کے سواکچھ نہیں لائے گا ، پاکستان آج بھی امن کا حامی ہے ہم دہشتگردی اور انتہائی پسندی کوجڑوں سے ختم کر رہے ہیں ،کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان ہر لحاظ سے مضبوط اور خوشحال ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں’’میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2019‘‘ کے اختتامی سیشن اور میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کر نے کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقعہ پر وائس ایڈ مر ل محمد فیاض گیلانی ،رئیر ایڈ مر ل محمد زبیر،(ن) لیگ کی سینیٹر نزہت صادق ،پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو ،تحر یک انصاف کے ایم این اے امجد علی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح میرے لئے باعث افتخار ہے پاکستان کی جیو سٹرٹیجک لوکیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے انٹرنیشنل ٹریڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں بلیو اکانومی کی طرف توجہ دینی ہو گی پاکستان کو اللہ تعالی نے میری ٹائم میں بڑی وسعت دی ہے پاکستان کی 95 فیصد تجارت بحری راستوں سے ہوتی ہے ہمیں آج سب سے زیادہ کوسٹل ٹوارزم پر توجہ دینے کیساتھ ساتھ کوسٹل لائن پر فش فارمنگ کو بھی پروموٹ کرنا چاہئے اس کے ذریعے پاکستان سالانہ اربوں روپے کما سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بھی بہت کام کر رہے ہیں اور پاکستان سیاحت کو فروغ دیکر سالانہ 4سی5ارب ڈالرز کما سکتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر الحمد اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تمام سیکورٹی اداروں نے ملکر ملک دشمنوں کو نشانہ عبر ت بنایا ہے اور آج پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے اور معاشی میدان میں بھی ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان مضبوط ہو رہا ہے۔

بعدازاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور پنجاب یوینورسٹی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام سیمینار میں شر یک ہوئے اس موقعہ پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر ،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد ،بھارتی دانشور،ڈاکٹر نمدر،ڈاکٹر وند کمار ،ڈاکٹر سورج پر کاش سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کیساتھ پاکستان کے کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان نے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کیلئے کر تارپور راہداری کا منصوبہ مکمل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں مگر بدقسمتی سے بھار ت میں اقلیتیں کسی بھی صورت محفوظ نہیں اور نر یندر مودی کو یہ بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کو دبا کر کسی بھی صورت بھارت کو مضبوط اور خوشحال نہیں کر سکتا بھارتی حکومت کے اقلیتوں کے بارے میں عز ائم بے نقاب ہو رہے ہیں جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کو حل اور بھارت میں اقلیتوں کو انکے حقوق نہیں دے گا اس وقت خطے میں امن اور ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا وقت آچکا ہے کہ نر یندر مودی ہوش کے ناخن لیں اور اپنے ظالمانہ اقدام کو فوری طور پر بند کر یںجبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ویٹر نری یونیورسٹی کی11ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیرلائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک ،وائس چانسلر ویٹر نری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمدربانی بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے نے پی ایچ ڈی سکالرز اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں میڈلز بھی تقسیم کیے اور اپنے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے اوریونیورسٹیز میں ہر سطح پر شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو نالج بییسڈ اکانومی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے تمام مسائل کے باوجود تعلیم پر حکومت کی مکمل توجہ ہے ہم ماڈرن تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے نظام تعلیم کو بہتر بنا رہے ہیں ۔

گورنرنے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت یورسٹیز میں سہولتوں کی فراہمی اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں