نر یندرمودی آر ایس ایس کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہے انکا یہ ایجنڈہ خطے میں تباہی وبر بادی کے سواکچھ نہیں لائیگا ، گورنرپنجاب

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:14

نر یندرمودی آر ایس ایس کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہے انکا یہ ایجنڈہ خطے میں تباہی وبر بادی کے سواکچھ نہیں لائیگا ، گورنرپنجاب
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی آر ایس ایس کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہے انکا یہ ایجنڈہ خطے میں تباہی وبر بادی کے سواکچھ نہیں لائیگا ۔ پاکستان آج بھی امن کا حامی ہے ہم دہشت گردی اور انتہائی پسندی کوجڑوں سے ختم کر رہے ہیں ۔کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان ہر لحاظ سے مضبوط اور خوشحال ہورہا ہے۔

وہ جمعرات کے روز لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج میں’’میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2019‘‘ کے اختتامی سیشن اور میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کر نے کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس ایڈ مر ل محمد فیاض گیلانی ،رئیر ایڈ مر ل محمد زبیر ۔(ن) لیگ کی سینیٹر نزہت صادق ،پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو ،تحر یک انصاف کے ایم این اے امجد علی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح میرے لئے باعث افتخار ہے پاکستان کی جیو سٹرٹیجک لوکیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے انٹرنیشنل ٹریڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں بلیو اکانومی کی طرف توجہ دینی ہو گی پاکستان کو اللہ تعالی نے میری ٹائم میں بڑی وسعت دی ہے پاکستان کی 95 فیصد تجارت بحری راستوں سے ہوتی ہے ہمیں آج سب سے زیادہ کوسٹل ٹوارزم پر توجہ دینے کیساتھ ساتھ کوسٹل لائن پر فش فارمنگ کو بھی پروموٹ کرنا چاہئے اس کے ذریعے پاکستان سالانہ اربوں روپے کما سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بھی بہت کام کر رہے ہیں اور پاکستان سیاحت کو فروغ دیکر سالانہ 4سی5ارب ڈالرز کما سکتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر الحمد اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تمام سیکورٹی اداروں نے ملکر ملک دشمنوں کو نشانہ عبر ت بنایا ہے اور آج پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے اور معاشی میدان میں بھی ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان مضبوط ہو رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں