تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے ایل ڈی اے کے اقدامات قابل تعریف ہیں' وزیرا عظم عمران خان

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی وزیر اعظم سے ملاقات،ایل ڈی اے میں کی جانیوالی اصلاحات بارے بریفنگ دی

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:53

تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے ایل ڈی اے کے اقدامات قابل تعریف ہیں' وزیرا عظم عمران خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لاہو ر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کی رہائشی ضروریات پوری کرنے اور مکانات کی کمی دور کرنے کے لئے تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کی خاطر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے کی طرف سے قیمتی زرعی اراضی کے تحفظ کے لئے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے قوانین کی منظوری'پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے قوانین میں بہتری اور جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر منصوبوں کی تکمیل کے لئے قوانین کی تیاری خوش آئند امورہیںجن کے نتیجے میں ایل ڈی اے مزید بہتر طور پر شہر کی ترقی اور شہریوں کی خدمت کرسکے گا۔

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لئے جوائنٹ وینچر کے تحت کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق ایل ڈی اے میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے وزیر اعظم کو لاہور کے نئے ماسٹرپلان کی تیاری کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور کمرشلائزیشن پالیسی کی تیاری کے لئے لینڈ یوز رولز 2019ئ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوںنے بتایا کہ محض دس ماہ کے مختصر عرصے میں ایل ڈی اے سٹی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اور9712فائل ہولڈرز کو پلاٹ الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو پلاٹ دینے کے لئے بھی قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور سکیم کی اراضی پر واقع تین رہائشی سکیموں سے کامیاب مذاکرات کے بعد 623متاثرین کو ان کے پلاٹوں کے قبضے دیئے جا رہے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے 70سے زائد نقشے منظوری کے لئے ایل ڈی اے کو جمع کروادیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ65نئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوںنے وزیر اعظم کو بتایا کہ ون ونڈو سیل پر وصول ہونے والی درخواستوں پرعمل درآمد کی شرح28فیصد سے بہترہو کر 48فیصد ہو گئی ہے اور اسے جلدہی90فیصد سے زائد کیاجائے گا۔ وزیراعظم نے ایل ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا۔انہوںنے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے میں کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور تمام معاملات کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھتے ہوئے شہریوں کو بلا تفریق ریلیف فراہم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں