پی آئی سی کا افسوسناک واقعہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے‘عثمان بزدار

قانون سب کیلئے برابر ہے، بلاتفریق قانونی کارروا ئی ہوگی، صوبے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ہسپتالوں میں مریضوں، انکے لواحقین اور ڈاکٹروں کو پورا تحفظ دیں گے، بعض عناصر نے افسوسناک واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی وکلاء کی ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا،مہذب معاشرے میں ایسے غیر انسانی فعل کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہوتی‘چودھری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل سٹاف،مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی سی کا افسوسناک واقعہ ایک ٹیسٹ کیس ہی- ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گی-قانون سب کے لئے برابر ہے، بلاتفریق قانونی کارروا ئی ہوگی- صوبے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گی-ہسپتالوں میں مریضوں، ان کے لواحقین اور ڈاکٹروں کو پورا تحفظ دیں گی-کل کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں اور ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچیں گی-افسوس کامقام ہے کہ بعض عناصر نے اس واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے مختصر مدت میں پائیداراقدامات کئے ہیں-اتحادی جماعت کو ہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر آگے کی جانب چلتے جائیںگی-اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے پہلے کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گی- سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کی ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا-مہذب معاشرے میں ایسے غیر انسانی فعل کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہوتی-مریضوں کو علاج کی سہولت سے زبردستی روکنا مجرمانہ فعل ہی-انہوںنے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں-وزیراعلی نے بروقت ہدایات دے کر اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کیں -انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے اور صوبے کی ترقی کے سفر میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں-آپ کو پہلے بھی سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گی-انہوںنے کہاکہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گی-اپوزیشن محض نام کی رہ گئی ہی-اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہی-صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گی-رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی او رپرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود تھی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہی- وزیراعلیٰ نے جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا-وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں-وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں