اداکارہ نور بخاری نے پانچویں شادی کر لی

نور بخاری نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کی، جس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں، مارچ میں پاکستان آمد متوقع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 دسمبر 2019 10:54

اداکارہ نور بخاری نے پانچویں شادی کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2019ء) اداکارہ نور بخاری نے پانچویں شادی کر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلمسٹار نور بخاری کی ایک اور شادی کا انکشاف ہوا ہے۔وہ ان دنوں انگلینڈ میں مقیم اور مارچ میں پاکستان آئیں گی۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے،نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

نور کے لاہور میں موجود قریبی ذرائع نے اس خبر کی تردید کی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ نور بخاری اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور دوستوں کو اس بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

نور بخاری نے پانچوں شادی کس سے کی،اس حوالے سے تاحال نہیں بتایا گیا۔اس سے قبل نور بخاری کا کہنا تھا کہ وہ چار شادیوں کی ناکامی کے بعد وہ خوفزدہ ہیں۔

اداکارہ نور اپنی ناکام شادیوں سے انتہائی خوفزدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی شادی کی بات بھی کرتا ہے کہ تو مجھے چڑ ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ کوئی بھی عورت اپنا گھر خراب نہیں کرتی لیکن ہمارے معاشرے میں قصور وارعورت کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے ۔ میں نے اپنی شادیاں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہی ۔ میںنے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باقی زندگی اپنی بیٹی کے ساتھ گزارنے کی خواہشمند ہوں ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نور بخاری فلمی دنیا میں جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے متعدد فلموں کے علاوہ کئی شوز کی میزبانی بھی کی لیکن اب انہوں نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب پہننا شروع کر دیا ، اور اس فیصلے کے بعد سے انہوں نے کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا، ادکارہ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ بنائی گئی تصویر شئیر کی تھی۔ جس میں انہوں نے سفید دوپٹے اور شلوار کے ساتھ گلابی قمیض پہن رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں