وکلاء کا چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کا 19 دسمبر تک بائیکاٹ کا فیصلہ

3 نئے ججز کی تقریب حلف برداری میں شریک وکلاء کے لائنسس بھی ایک ماہ کے لیے معطل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 دسمبر 2019 14:54

وکلاء کا چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کا 19 دسمبر تک بائیکاٹ کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 13 دسمبر2019ء ) لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی سی حملے میں گرفتار وکلاء کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے وکلاء کے وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے سینئیر وکیل نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست کریں گے،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس بلاک کو جانے والے گیٹ بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء کو عدالت کی جانب آنے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جب کہ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کی لائنسس معطلی کے معاملے میں بتایا گیا ہے کہ بار اور بینچ میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔پاکستان بار کونسل نے 19دسمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی کل دے دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کا 19 دسمبر تک بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس کے مطابق وکلاء احتجاجاََ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ 3 نئے ججز کی تقریب حلف برداری میں شریک وکلاء کے لائنسس بھی ایک ماہ کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی سے ملاقات کر کے وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور روکنے کی استدعاکی ۔

فاضل جج نے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی اوریہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلاء کو مشورہ دیا کہ سینئر اور نوجوان وکلا پھولوں کے گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں۔ وکلاء پڑھا لکھا طبقہ ہے اور اپنا اچھا تاثر دیں ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا ء سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔وکلاء رہنمائوںنے استدعا کی کہ پیش نہ ہونے والے وکلا ء کے مقدمات عدم پیروی پرخارج نہ کئے جائیں۔جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ کوئی وکیل پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے۔مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں