پی آئی سی پر حملہ‘پنجاب حکومت کا تباہ شدہ گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرنیکا اعلان

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:19

پی آئی سی پر حملہ‘پنجاب حکومت کا تباہ شدہ گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرنیکا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پنجاب حکوم نے پی آئی سی میں وکلا کے حملے میں تباہ شدہ گاڑیوں کے ازالے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وکلا حملے میں تباہ ہونے والی 8 سو سی سی گاڑیوں کو 50 ہزار، ہزار سی سی گاڑیوں کو 75 ہزار، 13 سو سی سی کو ڈیڑھ لاکھ اور 16 سو سی سی کو 2 لاکھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حملے میں تباہ شدہ 22 مختلف گاڑیوں کو تاحال لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے مالکان کو گاڑی کی تصویر اور شناختی کارڈ جمع کرانے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ڈاکٹرز و دیگر عملے نے گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں