پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے آئندہ سال سے ’’کمبائنڈ آن لائن ایڈمیشن سسٹم‘‘ شروع ہو جائیگا، چوہدری محمدسرور

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:34

پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے آئندہ سال سے ’’کمبائنڈ آن لائن ایڈمیشن سسٹم‘‘ شروع ہو جائیگا، چوہدری محمدسرور
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے آئندہ سال سے ’’کمبائنڈ آن لائن ایڈمیشن سسٹم‘‘ شروع ہو جائیگا اور ہماری حکومت صوبے کے ہر ضلع میںیونیورسٹیوں کے قیام کیلئی10سالہ منصوبہ بنا چکی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کامیاب معاشی پالیسوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

وہ جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک ،وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ضیاء اللہ قیوم ،وائس چانسلرگور نمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال اور دیگر وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ وائس چانسلرز سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نے پنجاب بھر میں یونیورسٹیوں کے قیام کا 10 سال روڈمیپ بنا لیا ہے جس میں پنجاب کے ہر ضلع کے لئے ایک یونیورسٹی اور ڈویژن لیول پر ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے گی اس منصوبے کے تحت پہلے سال میں آٹھ یونیوسٹیوں پر کام ہو رہا ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار یونیورسٹیز میں وائس چانسلر ز سے لیکر نیچے تک تمام تقر ریاں 100فیصد میرٹ کے مطابق ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات کو یقینی بنائیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں