وزیراعلیٰ پنجاب کاقلعہ سیف اللہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:56

وزیراعلیٰ پنجاب کاقلعہ سیف اللہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے قلعہ سیف اللہ روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاںبحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں