مسلم لیگ نے کے رہنما احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں میرٹ پرہونی چاہیے

ہماری پوری کوشش ہےکہ الیکشن کمیشن میں اچھے لوگوں کولایاجائے، احسن اقبال

Ahmad Tariq احمد طارق اتوار 15 دسمبر 2019 03:43

مسلم لیگ نے کے رہنما احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں میرٹ پرہونی چاہیے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15دسمبر2019) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں میرٹ پرہونی چاہیے ،ایسا بااختیارالیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر بعد میں اعتراض نہ ہو،حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےجلدازجلد یہ معاملہ حل ہونا چاہیے،کوشش ہےکہ الیکشن کمیشن میں اچھے لوگوں کولایاجائے، احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کواعتماد دیناہےکہ حکمران آپ کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں،آج تک پاکستان میں جمہوریت کومضبوط نہیں ہونے دیا گیا72سال میں کسی بھی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی، یہ غلط ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء سیاستدانوں کی وجہ سے لگتا ہے۔

دوسری جانب احسن اقبال کے خلاف نیب تحقیقات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مارا اور اسپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا نیب تفتیشی ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا، نیب نے اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔

نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے۔ نیب تحقیقات کر رہا ہے کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو نارووال اسپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟ واضح رہے کہ احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں