حکومت نے 21 افسران کو مختلف ممالک میں سفیر مقرر کردیا

ترجمان دفتر خارجہ کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کردیا گیا

Ahmad Tariq احمد طارق اتوار 15 دسمبر 2019 06:05

حکومت نے 21 افسران کو مختلف ممالک میں سفیر مقرر کردیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 دسمبر2019) حکومت کی جانب سے سفیروں کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں،21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کردیا گیا ہے، رحیم حیات قریشی ایران اور شفقت علی خان روس میں سفیر تعینات کئے گئے ہیں، جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیرجوہرسلیم کواٹلی میں تعینات کردیاگیا،ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ ندیم خان کویونان میں تعینات کر دیا گیا، ڈی جی یورپ ملک فاروق کو پولینڈ میں تعینات کردیاگیا، برلن میں تعینات منسٹرمریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ تعینات کردیا گیا، بیجنگ میں تعینات پریس منسٹرممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے. ایڈیشنل سیکریٹری افریقہ فارن آفس ڈاکٹرعلی احمدآرائیں کو سینیگال میں تعینات کیا گیا ہے،انقرہ میں تعینات پریس منسٹر سید علی اسد گیلانی کو ازبکستان میں تعینات کردیا گیا، اسٹاک ہوم میں تعینات پریس منسٹرعرفان احمد کو ترکمانستان میں تعینات کر دیا گیا، کینبرا میں تعینات پریس منسٹر خالد اعجازکو ارجنٹینا تعینات کردیا گیا، ڈی جی فارن آفس ڈاکٹرظفراقبال کورومانیہ میں تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی کاونٹرٹیررازم وزارت خارجہ احمد فاروق ڈنمارک میں سفیرنامزد کئے گئے ہیں، میجرجنرل (ر)عمرفاروق برقی کو اردن میں سفیرتعینات کیا گیا ہے، وائس ایڈمرل (ر)اطہرمختار کومالدیپ میں سفیر،مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ، ڈاکٹرعلی احمد سنیگال میں سفیرتعینات اورسرداراظہرطارق کوکرغیزستان میں سفیرتعینات کیا گیا ہے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں