عبدالرزاق دائود ملائیشین وزراعظم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفے کے طور پر بھجوائی گئی گاڑی وصول کرینگے

اتوار 15 دسمبر 2019 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبد الرزاق دائود ملائیشیا کے وزراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفے کے طور پر بھجوائی گئی ’’ پروٹون70 ‘‘گاڑی کا تحفہ وصول کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلہ میں ملائشیا کے قونصل خانے میں آج پیر کے روز تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عبدالرزاق دائود وزیر اعظم کی جانب سے گاڑی کا تحفہ وصول کریں گے۔

یاد رہے کہ مہاتیرمحمد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے اور پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے رواں سال مارچ میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے شانداراستقبال کیا اور مہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں