گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی درالشفقت لاہور کی135یوم تاسیس کی تقر یب میں شر کت

فلاحی ادارے بے سہارا بچوں کیلئے کسی رحمت سے کم نہیں،مخیر حضرات کو چاہیے وہ ان کی بھر پور سپورٹ کریں‘بیگم پروین سرور

اتوار 15 دسمبر 2019 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے درالشفقت لاہور کی135یوم تاسیس کی تقر یب میں شر کت کی ۔اس موقع پر سپر نٹنڈنٹ درالشفقت افشاں تبسم 'میاں منیر احمد 'نگہت حسین شاہ ' صدف رانی، مسز ڈاکٹر نسرین زبیر اور عائشہ اصغرسمیت دیگر بھی شر یک ہوئے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران سپر نٹنڈنٹ درالشفقت افشاں تبسم نے ادارے کی کار کردگی کے حوالے سے بتایا جبکہ بیگم گورنر پروین سرور نے اپنے خطاب کے دوران بے سہار ا بچوں کیلئے درالشفقت جو کام کررہا ہے اسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے اور کوئی شک نہیں کہ ایسے ادارے بے سہارا بچوں کیلئے کسی رحمت سے کم نہیں میں سمجھتی ہوں کہ مخیر حضرات کو چاہیے وہ ایسے فلاحی اداروں کی بھر پور سپورٹ کریں کیونکہ اگر ہم نے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانا ہے تو اسکے لیے ضروری ہے کہ ہم بے سہار ا بچوں کو انکے پائوں پر کھڑا کریں اور انکو بھی انکا حق دیا ہے انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کا تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے درالشفقت میں موجود بچے پوری قوم کے بچے ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انکا بھر پور ساتھ دیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں