اٹک پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون

ماہ نومبر کے دوران76اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائزاسلحہ بھی برآمد عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ‘ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

لاہور(این این آئی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کی کاروائیوں کی رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کا عمل بہتر سے بہتر ہوسکے ۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنی زیر نگرانی گذشتہ ماہ نومبرمیں پولیس کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع اٹک میں پولیس ٹیمیںامن و امان برقرار رکھنے، منشیات کے خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیںجبکہ اس سلسلے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جار ہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے ماہ نومبر میں کروڑوں روپے مال مسروقہ برآمد، شراب اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کیں۔اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون میں کیٹگری A کے 02 مجرمان اشتہاری، کیٹگری B کے 09 مجرمان اشتہاری، 65 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا اٹک پولیس نے ماہ نومبر 2019 میں ناجائز اسلحہ کے کل 27 مقدمات درج کیے جس میں17پسٹل، 05 رائفل،01 بندوق،04 کلاشنکوف اور 111 روند برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کل 40 مقدمات درج کر کے 35185گرام چرس، 9688 گرام افیون، 1200 گرام ہیروئن اور 32 بوتل شراب برآمد کی۔ قماربازی کے 01 مقدمات درج کر کے رقم پڑمبلغ29000/- روپے برآمد کیے۔بغیر نمبر پلیٹ وہیکلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 32موٹر سائیکلز اور 07 کاروں کو زیر دفعہ 550/134 بند کیا گیا۔ 28 کس اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں