اہم ملکی شاہراہوں پر دھند کا راج، موٹروے بند

دھندکی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے شورکوٹ تک موٹر وے بند

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 16 دسمبر 2019 00:01

اہم ملکی شاہراہوں پر دھند کا راج، موٹروے بند
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15دسمبر 2019) : دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ دھندکی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے شورکوٹ تک موٹر وے بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ایم فور موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سے شیخوپورہ تک حد نگاہ 40 میٹرتک رہ گئی ہے ۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے پر ہیز کریں اور دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں،شہری دوران سفر ہیلپ لائن 130 سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

قومی شہراہ پرلاہور، ٹھوکرنیاز بیگ،چوہنگ، موہلنوال،سندر اور مانگا منڈی،جمبر، پتوکی اور پھول نگر میں بھی دھند ہے۔ قومی شہراہ پر حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی۔ یاد رہے کہ اس قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ رواں برس گزشتہ برس کے مقابلے میں دھند کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے تلقین کی گئی تھی کہ دھند کے موسم میں زیادہ نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔

اس تمام صورتحال کے پیش نظر مختلف شہروں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ اڈاجات، پبلک سروس گاڑیوں اور روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا تھا۔ شہریوں کو آگاہی دی جار ہی ہے کہ دھند کے اوقات میں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رفتار انتہائی آہستہ رکھتے ہوئے اپنے سے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیونگ پر مکمل توجہ رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگر گاڑی میں فوگ لائٹس نہیں ہیں تو پھر پارکنگ لائٹس اور ہیڈ لائٹس کو آن کر دیں یا دونوں اشارے آن رکھیں تاکہ آپ سے پیچھے یا سامنے سے آنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کے ڈرائیور کو آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی سڑک کے اوپر موجودگی کا اور رفتار کا صیحح اندازہ سکے، شہری دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ دھند میں اکثر روڈ حادثات بے احتیاطی اور دورانِ ڈرائیونگ دھند کے دوران بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں