ملک بھر میں مختلف دورانیے کی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ،پولیو ورکرز کیلئے سکیورٹی انتظامات

عوا م کی جانب سے شدید سرد موسم کے باوجود پولیو ورکرز کوفرائض کی انجام دہی پر بھرپور خراج تحسین

پیر 16 دسمبر 2019 12:47

ملک بھر میں مختلف دورانیے کی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ،پولیو ورکرز کیلئے سکیورٹی انتظامات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) ملک بھر میں مختلف دورانیے کی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، شدید سرد موسم کے باوجود پولیو ورکرز اپنے فرائض سر انجام دینے کیلئے گھر گھر پہنچے اورعوام کی جانب سے ان کی بھرپور تحسین کی گئی ۔ پنجاب میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 90لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے ۔

سندھ میں یہ مہم سات روز تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 13لاکھ بجوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بالترتیب 67لاکھ اور 25لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔

صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔2لاکھ 65ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ اور یونین کونسل کے عوامی نمائندے بھی مہم میں شرکت کریں گے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں