صوبائی دارلحکومت کا شمار دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں ہونا پاکستانیوں اور لاہور یوں کیلئے اعزاز کی بات ہے،گورنر پنجاب کاٹویٹ

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:22

صوبائی دارلحکومت کا شمار دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں ہونا پاکستانیوں اور لاہور یوں کیلئے اعزاز کی بات ہے،گورنر پنجاب کاٹویٹ
لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت لاہور کا شمار اس وقت دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں ہو رہا ہے،شہروں کی حالیہ درجہ بندی میں لاہور پیرس، نیویارک، برلن اور شکاگو سے بھی سبقت لے گیا،یہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور لاہور یوں کے لئے اعزاز کی بات ہے،انشا اللہ جلد پاکستان بھی دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی لسٹ میں کھڑا ہو گا،ا پنے ٹویٹ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے اس امن کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہیں،پاکستان کی افواج اور سیکیورٹی کے دوسرے تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں،گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے،امید کی کرن نے روشنی پھیلانی شروع کر دی ہے،رواں سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں