امریکی نائب معاون وزیرخارجہ4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اورعلاقائی تحفظات کے امورپربات چیت کی جائےگی، ایلس ویلز وزیراعظم، آرمی چیف، وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 جنوری 2020 20:06
(جاری ہے)
ایلس ویلز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔ امریکی معان نائب وزیر خارجہ پاکستان میں سینئرحکومتی حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان سےملاقاتیں کرینگی۔
ایلس ویلز کی وزیراعظم اور مسلح فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی اورعلاقائی تحفظات کے معاملات پربات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک رکن کرس وان اولاند کی پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تزویراتی شراکت داری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ہفتہ کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل لاک ڈائون، اور بلا جواز اور غیر قانونی پابندیاں مسلسل پانچویں ماہ میں داخل ہو گئی ہیں اور بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطہ میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اصولی موقف پر قائم رہنے پر امریکی سینیٹر اولاند کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں، ریاستی سرپرستی میں جارحانہ اقدامات کے ذریعے وہاں بسنے والی اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جس سے جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان بھی افغان مسئلے کے سیاسی حل کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور کشیدگی کو کم کرانے میں پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ امریکی سینیٹر نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے پاکستان اور امریکہ جنوبی ایشیاء کے خطہ میں اپنی پر امن کوششوں کے لئے شراکت دار ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی