وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے امریکی شہری ہونے کا انکشاف

اگر ثابت ہو گیا کہ2018 میں کاغذات نا مزدگی جمع کرواتے وقت وہ امریکی شہری تھے تو نا اہل ہو جائیں گے، ماہرین قانون

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 20 جنوری 2020 10:55

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے امریکی شہری ہونے کا انکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20جنوری2020ء)   وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے امریکی شہری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔2018 الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے وہ امریکی شہری تھے۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کاغذات جمع کرواتے ہوئے جعلی حلف نامہ جمع کروایا جس کے مطابق انہوں نے اپنی امریکی شہریت چھوڑ دی تھی،لیکن وہ جعلی تھا۔ اس معاملے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ثابت ہو گیا کہ فیصل واوڈا کاغذات جمع کرواتے وقت امریکی شہری تھے تو ان کو نا اہل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ2018 الیکشن میں حصہ لینے کے لئے جب فیصل واوڈا کی جانب سے کاغذات جمع کروائے گئے تھے ان کو امریکی شہریت ہونے کی وجہ سے اعتراض لگا کر واپس کر دیئے گئے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر کی جانب سے ایک جعلی حلف نامہ جمع کروایا گیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنی امریکی شہریت چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

اب انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی امریکی شہریت کاغذات جمع کروانے کے بعد چھوڑی تھی جس کا مطلب ہے کہ کاغذات جمع کرواتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا کے لئے کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ8 جون 2018 مقرر کی گئی تھی جس میں انہیں بعد میں3 دن کی توسیع دی گئی تھی۔11 جون کو کاغذات جمع کرواتے ہوئے وفاقی وزیر نے حلف نامہ جمع کروایا تھا جس کے مطابق انہوں نے اپنی امریکی شہریت چھوڑ دی تھی۔اب انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت لگایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 نون لیگ کے امیدواروں کے کاغذات کو اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا تھا لیکن فیصل واوڈا کی جانب سے جعلی حلف نامہ جمع کروا کر کاغذات کی منظوری کروائی گئی تھی۔قانون ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ فیصل واوڈا کاغذات جمع کرواتے وقت امریکی شہری تھے تو ان کو نا اہل کر دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں