ن لیگ کا حکومت کو گرانے کا بڑا دعویٰ

ہمارے ساتھ بہت بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی موجود ہیں. ہم چاہیں تو ایک ماہ میں حکومت کو گرا سکتے ہیں: سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا دعویٰ

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 20 جنوری 2020 23:28

ن لیگ کا حکومت کو گرانے کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 جنوری 2020) : ن لیگ کا حکومت کو گرانے کا بڑا دعویٰ، ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ بہت بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی موجود ہیں. ہم چاہیں تو ایک ماہ میں حکومت کو گرا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ وہ تمام اراکین موجود ہیں جنکو ن لیگ چھڑوا کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کروائی گئی تھی اور جو آزاد حیثیت سے جھیتے تھے، میرے ساتھ سب کا رابطہ ہے۔

 
پنجاب میں حکومت کے بدلنے سے متعلق سینئر صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا تھا ق لیگ حکومت سے بلکل بیزار ہو چکی ہے۔ انکا کہنا تھا  کہ اگر اب انکو فنڈز نہ دیے گئے تو فیصلہ کیا جائیگا، پرویز الٰہی نے عمران خان سے کہا کہ میں نے آپکو کب کہا ہے کہ مونس الٰہی کو وزیربنائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید بتایا کہ ایک مکالمہ یہ بھی ہوا کہ عمران خان کے ایک وسیم اکرم ہیں لیکن انکی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا تھا کہ خان صاحب کوبتا دیا،اب ہمیں وزارت نہیں چاہیے،وزارت والا باب بند کردیں،ہم چاہتے ہیں حکومت مدت پوری کرے، لگتا ہے کہ اس بار پی ٹی آئی تحفظات دور کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لے گی۔ 00:00 / 00:01 00:00 Next Video × Next Video Cancel Autoplay is paused انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ الیکشن سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتحاد کافی بحث ومباحثے کے بعد ہوا، ہماری اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی، لیکن جو بات ہوئی تھی کہ بہاولپور میں ہمارے امیدوار طارق بشیر چیمہ کو سپورٹ کریں گے، لیکن الیکشن میں پی ٹی آئی نے ایک خاتون کو ٹکٹ دے دیا جو کہ اتحاد کی خلاف ورزی تھی۔

لیکن ہم وہاں خاموش رہے، اس خاتون نے صرف کوئی 3ہزار ووٹ لیے۔جب حکومت سازی ہورہی تھی تو ہم تحریک انصاف کے ساتھ پھر اتحاد میں گئے، حکومت سازی کیلئے ہماری جو بات طے ہوئی اس کے تحت وفاق میں 2وزارتیں ، 2صوبے میں اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ ہمیں دیا جائے گا۔جس کے تحت انہوں نے طارق بشیر چیمہ کو وفاق میں لے لیا اور صوبے میں ایک وزارت دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں