پاکستان کے سکھ سیاسی رہنما سے دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ دیا

رادیش سنگھ نے 2018 میں اپنے آبائی علاقے پشاور سے الیکشن لڑا تھا جس کے بعد دھمکیاں ملنے پر پشاور چھوڑ کر وہ لاہور آ گئے تھے

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 21 جنوری 2020 11:28

پاکستان کے سکھ سیاسی رہنما سے دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21جنوری2020ء) پاکستان کا سکھ سیاسی رہنما دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ گیا۔رادیش سنگھ نے2018 میں اپنے آبائی علاقے پشاور سے الیکشن لڑا تھا جس کے بعد انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی تھیں۔ان دھمکیو ں سے تنگ آ کر سیاسی رہنما نے پشاور چھوڑ کر لاہور آنے کا فیصلہ کیا تھا ۔لیکن لاہورمیں بھی اسے سکون سے جینے نہ دیا گیا اور اسے اس قدر مجبور کر دیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رادیش سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ بہت سخت دل کے ساتھ یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوا ہے کہ وہ اپنے خاندان سمیت پاکستان چھوڑ رہا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے یہ بس میری بات تھی تو میں چپ تھا،لیکن اب یہ میرے خاندان کی اور مجھ سے منسلک 4 او ر لوگوں کی زندگیوں کی بات ہے جنہیں میں کسی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔

(جاری ہے)

رادیش نے مزید بتایا کہ اس سے 10 دسمبر کو لاہور پریس کلب میں ایک درخواست جمع کروائی تھی جس میں انہیں بتایا گیا تھا کہ 7 دسمبر کو وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ آ رہے تھے جب ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا۔ حملہ کرنے والوں کے پاس ڈنڈے تھے اور ایک کے پاس پستول، اسی وجہ سے ہم ان سے مقابلہ نہ کر سکے۔درخواست میں سیاسی رہنما نے اپنے لئے تحفظ مانگا تھا جس کے بعد بقول رادیش سنگھ کے ان کو دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں اور پاکستان میں رہتے ہوئے زندہ رہنے کے امکانات میں مزید کمی آ گئی۔

کسی بھی جماعت کا نام لیتے ہوئے ان کا کہنا یہ سارا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کسی مذہبی جماعت نے کرتارپور کوریڈور سے متعلق سکھوں کی سرعام توہین کی تھی۔اس ٹویٹ کے بعد رادیش سنگھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی تھیں اور ان دھمکیوں نے انہیں اس قدر مجبور کر دیا کہ وہ ملک چھوڑ گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں