بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں ،چاہیں تو ایک ماہ میں حکومت کو گرا سکتے ہیں‘ رانا مشہود کا دعویٰ

منگل 21 جنوری 2020 13:25

بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں ،چاہیں تو ایک ماہ میں حکومت کو گرا سکتے ہیں‘ رانا مشہود کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ بہت بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی موجود ہیں اور اگر ہم چاہیں تو ایک ماہ میں حکومت کو گرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارے ساتھ وہ تمام اراکین موجود ہیں جن کو (ن) لیگ چھڑوا کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کروائی گئی تھی اور جو آزاد حیثیت سے جیتے تھے میرے ساتھ سب کا رابطہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں