معروف ترک شیف براک کا پاکستان آںے کا اعلان

میں پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں،۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ جلد کشمیر میں آؤں۔ شیف براک کا ویڈیو پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 جنوری 2020 13:26

معروف ترک شیف براک کا پاکستان آںے کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 جنوری 2020ء) ترکی کے معروف شیف براک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ترکی اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور ترکی کے لوگ ایک دوسرے کے لیے دل میں گہری محبت رکھتے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر بھی ترکی اور اس کی عوام کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔ترکی کی ثقافت کا رنگ پاکستان میں بھی نمایاں نظر آتا ہے خاص طور پر جب سے ترکی کے ڈرامے پاکستان میں نشر ہونے لگ ہیں تب سے تو پاکستان میں ترکی کے اداکاروں اور ترک ثقافت کو خوب پسند کیاجا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ترکی کے کھانے بھی پاکستان میں بہت مقبول ہیں۔ترکی کے معروف شیف برک ازدمیر کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ترکی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

براک کے کھانا پکانے کے منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر خاصا پسند کیا جاتا ہے۔براک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت زیادہ محبت کرتےہیں۔اس موقع پر وہ ترکی کے سماجی کارکن علی کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے :
۔شیف براک کے کوکنگ کا خاص انداز آپ بھی ملاحظہ کیجئے:
شیف براک کے سبزیاں بھی خاصی تیز رفتاری سے کاٹتے ہیں،اس انداز کو بھی خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

۔ خیال رہے کہ شیف براک کے کو ٹویٹر پر 3 لاکھ سے لوگ فالو کرتے ہیں جن میں پاکستانی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔جب کہ براک کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان کا پاکستانیوں کی طرف سے بھی خوب خیر مقدم کیا گیا۔ایک صارف نے کہا کہ ماشاءاللہ آپ بہت گریٹ ہیں ہم آپ جیسے بھائیوں کی قدر کرتے ہیں۔
۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں