وزیراعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود، پاکستانی وفد میں شاہ محمود قریشی، معید یوسف، زلفی بخاری اور عبدالرزاق داؤد شامل

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 21 جنوری 2020 21:39

وزیراعظم عمران خان کی  ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ڈیوس (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 جنوری 2020) : وزیراعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، تفصیلات کےمطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود ہیں۔ پاکستانی وفد میں شاہ محمود قریشی، معید یوسف، زلفی بخاری اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔ دونوں کی ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں، کشمیر کی صورتحال پر ثالثی کا کردار ادا کرنے پر بھی بات ہو گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ اس پروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرتا رہے گا۔ امریکی صدر سے افغان صورتحال کے بارے میں بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات کبھی نہیں ہوئے، جتنے اب ہیں۔ عمران خان میرے دوست ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مسئلہ کشمیر پر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں