گورنر پنجاب کی بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی خبروں کی تصدیق

میرے دفتر سے کوئی فون جائے تو بیوروکریٹ کام نہیں کرتے، وزرا اور ایم ان ایز کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں بیوروکریسی کام نہیں کررہی: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 21 جنوری 2020 22:26

گورنر پنجاب کی بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی خبروں کی تصدیق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 جنوری 2020 ) : گورنر پنجاب کی بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی خبروں کی تصدیق میرے دفتر سے کوئی فون جائے تو بیوروکریٹ کام نہیں کرتے، وزرا اور ایم ان ایز کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں بیوروکریسی کام نہیں کررہی۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میرے دفتر سے کوئی فون جائے تو بیوروکریٹ کام نہیں کرتے۔

انھوں نے کہا کہ وزرا اور ایم ان ایز کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں بیوروکریسی کام نہیں کررہی، بیوروکریٹس کو وزرا کی بھی اتنی ہی عزت کرنے چاہیے جتنی وہ اپنے افسروں کی کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی بڑی کامیانی یہ ہے کہ اس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، مشکل وقت میں حکومت نے مشکل فیصلے لیے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں کارکردگی نہ دکھانے پر حکومت کے اپنے وزیر بھی بول رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تھے تو عثمان بزدار خود خیال کریں۔ انکا کہنا تھا کہ تگڑے ہوں یا گھر چلے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ عثمان بزدار کی ناکامی سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا، یہ بات چاہے فردوس عاشق اعوان کہیں یا کوئی اور۔ انکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے صرف عمران خان ہی کام کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بات سبھی کرتے ہیں بس عمران خان کے پاس جا کر چھپ ہو جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے گروپ سے ہیں، انکے بیان کے پیچھے جہانگیر ترین صاحب موجود ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی واضع رہے کہ جب شہریارآفریدی نے بیان دیا تھا تو انکے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوا تھا۔

قبل ازیں سینئر صحافی صابرشاکر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔انھوں نے مزید کہاتھا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔قبل ازیں تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کی کارکردگی پر تنقید کی گئی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ پنجاب میں عثمان بزدار ڈیلیور نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو مجموعی طور پر پریشر کا سامنا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں نہ تو سیاسی طور پر ڈیلیور کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انتظامی طو ر پر جس کی وجہ سے ہمیں اجتماعی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب لوگوں کی بڑی تعداد ہے جو کہ مایوسی کے سبب ہم سے سوال کر رہی ہے اور ہمارے پاس ڈیلیور کرنے کے علاوہ کوئی چارہ موجود نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں