’’طیفا ان ٹربل ‘‘کی کامیابی کے بعد اس سے بڑا کردار ادا کرنیکی خواہشمند ہوں ‘ مایا علی

پرستاروں کی مجھ سے بہت سی توقعات ہیں،رواں سال میری ایک اور فلم شروع ہو جائیگی

بدھ 22 جنوری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ’’طیفا ان ٹربل ‘‘کی بے پناہ کامیابی کے بعد اس سے بڑا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہوں ،میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے اس فلم میں علی ظفر کے مد مقابل کردارادا کیا ، اب ایسی فلم کرنا چاہتی ہوں جس میں میرے لئے اداکاری کا بھرپورمارجن ہو ۔

(جاری ہے)

ایک نٹر ویو میں مایا علی نے کہا کہ ’’طیفا ان ٹربل ‘‘میں میری اداکاری دیکھنے کے بعد پرستاروںنے مجھ سے بہت ساری توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور میں ایسا پراجیکٹ کرنا چاہتی ہوں جس میں میرا کردار چیلنجنگ ہو ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر فلم میں میرے مد مقابل علی ظفر ہوں لیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میری پہلی ترجیح علی ظفر ہی ہوں گے کیونکہ پہلی فلم میںہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں سال میری ایک فلم شروع ہو جائے گی جس کی ابھی مکمل تفصیل نہیںبتا سکتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں