ولی حامد فلم ’’ قلفی ‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے کیساتھ فلم کا میوزک ترتیب دینے میں بھی مصروف

بدھ 22 جنوری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) گلوکارو اداکار ولی حامد خان کی فلم ’’ قلفی ‘‘ کی شوٹنگ کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ولی حامد مرکزی کردار نبھانے کے ساتھ فلم کا میوزک بھی ترتیب دے رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، معمر رانا، ثنا، شہروز سبزواری ،مریم انصاری ،سعیدہ امتیاز اور دیگر شامل ہیں ۔فلم کے ڈائریکٹر سلیم تاج جبکہ رائٹر وپروڈیوسر ڈاکٹر مسعود قادری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں