ٖٖفرحانہ مقصود اداکاری سے گلوکاری کی طرف آنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ کر سکیں

بدھ 22 جنوری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء)اداکارہ و گلوکارہ فرحانہ مقصود اداکاری کے بعدگلوکاری کے میدان میںبھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے میںناکام ہو گئیں۔

(جاری ہے)

فرحانہ مقصودگزشتہ کئی سالوں تک پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلزپر اداکاری کر چکی ہیں ۔ان کا پہلا شوق گلوکاری تھا لیکن وہ اداکاری کی طرف آگئیں۔ بتایا یا ہے کہ فرحانہ مقصود کی توجہ گزشتہ دوسال سے دوبارہ سے گلوکاری پر مرکوز ہے لیکن انہیں کامیابیاں نہیں مل سکیں ۔ اداکاری کے بعد گلوکاری میں ناکامی پر فرحانہ مقصود پریشانی سے دوچار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں