انسان کے کردار کی اس کی شخصیت میں واضح جھلک نظر آتی ہے‘ ندیم بیگ

’’ فلم ‘‘ چکوری سے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد کامیابیوں کی طویل فہرست ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 22 جنوری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ انسان کے کردار کی اس کی شخصیت میں واضح جھلک نظر آتی ہے ،’’ فلم ‘‘ چکوری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد کامیابیوں کی طویل فہرست ہے اور اس میں میر اکوئی کمال نہیں بلکہ یہ سب خدا کی ذات کی مہربانی سے ممکن ہوا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ میں نے کئی دہائیوں تک اداکاری کی اور اپنے وقت کی تمام ہیروئنز کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا ۔

میں ہمیشہ سے اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور الجھنوں سے بچتا ہوں شاید یہی وجہ ہے کہ میں اپنے کام پر بھرپور توجہ دے سکا ۔انہوںنے کہا کہ انسان کا جس طرح کا کردار ہوتا ہے اس کی شخصیت بھی ایسی ہی نظر آتی ہے اور دیکھنے والا اس کا آسانی سے جائزہ لے سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میری فلم انڈسٹری اور اس سے وابستہ لوگوں سے بڑی خوبصورت یادیں جڑی ہوئی ہیں اور میں انہیں فراموش نہیں کر سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں