اصلاحی اسٹیج ڈرامہ نا پید ،صرف غیر معیاری جگت بازی اور رقص ہی رہ گیا ہے‘ نجم زیدی

جب تک ہمت ہے آواز بلند کرتا رہا ہوں گاچاہے اس کیلئے مجھے عدلیہ سے ہی کیوں نہ رجوع کرنا پڑے

بدھ 22 جنوری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سینئر اداکار نجم زیدی نے کہا ہے کہ اصلاحی اسٹیج ڈرامہ نا پید ہو چکا ہے اور اب صرف غیر معیاری جگت بازی اور رقص ہی رہ گیا ہے، کسی دورمیں ڈرامہ دیکھنے کے لئے فیملیوںکو مدعو کیا کرتے تھے اور بڑی مشکل سے فیملیاں ڈرامہ دیکھنے آتی تھیں ،اکثر اوقات ایسا بھی ہوا ہے کہ فیملیوںکو ڈرامہ دیکھنے کے بعد گھر واپس جانے کا کرایہ بھی دیتے تھے کیونکہ ہمارا بنیاد ی مقصد تھیٹر کو فروغ دینا تھا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تھیٹر پر نا ن پروفیشنل لوگ آگئے ہیں جنہوں نے اصل ڈرامے کا بیڑہ غرق کر دیا اور لچر پن لے آئے ہیں۔ آج جہاں جہاں بھی اسٹیج ڈرامہ ہو رہا ہے وہاں پرف ڈانس اور نا زیبا جملے بازی کا بے دریغ استعمال ہے ۔ڈرامے کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیمیں بھی بالکل لا تعلق ہو چکی ہیں۔اگر سنجیدہ لوگوں نے اسٹیج ڈرامے کو بہتر کرنے کے لئے عملی کاوشیں نہ کیں تو اسٹیج ڈرامہ اپنی موت آپ ہی مر جائے گا۔انہوںنے کہا کہ جب تک ہمت ہے اپنی آواز بلند کرتا رہا ہوں گا چاہے اس کیلئے مجھے عدلیہ سے ہی کیوں نہ رجوع کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں