پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی

مسلم لیگ ق اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیاب اہم میٹنگ میں اختیارات کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 جنوری 2020 11:00

پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 جنوری 2020) : ا پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی ۔ مسلم لیگ ق اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیاب اہم میٹنگ میں اختیارات کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا۔ جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔جس کا اشارہ مونس الہیٰ نے سینئیر صحافی حامد میر سے گفتگو میں دیا۔اختیارات کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پریشان ہیں اور جہانگیر ترین کو شکایت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ق لیگ کو 20 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز فوری جاری کیا جائے گا۔

پنجاب کی بیوروکریسی کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی۔حال ہی میں مونس الہیٰ کی قیادت میں وفد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ،پرویز خٹک،عثمان بزدار اور اعظم سلیمان سے ملاقات کی تھی۔جس میں جہانگیر ترین نے ق لیگ کی اختیارات کے حصول کے معاملے میں شرائط کو من و عن تسلیم کر لیا اور فوری اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو ہدایات دیں کہ مونس الہیٰ کے ساتھ مل کر روڈ میپ تیار کیا جائے۔

دوسری طرف ق لیگ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو آغاز ہی دیکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ واقعی ایسا چلتا ہے جیسا وعدہ کیا گیا اور کوئی اور پریشانی آئے گی اور کام آگے نہیں بڑھ پائے گا،ہم عثمان بزدار کو ہٹانا نہیں چاہتے لیکن ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ اس دوستی پر اپنی پوری پارٹی اور ووٹرز قربان کردیں۔لہذا ہم آخر تک کوشش کریں گے کہ ایک دوسرے کی عزت کریں اور ساکھ برقرار رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں