لاہور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکوؤں کی برقعہ پہن کر شہری کے گھر میں لوٹ مار

یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی نقدی سمیت زیوارت لے اڑے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 22 جنوری 2020 11:30

لاہور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکوؤں کی برقعہ پہن کر شہری کے گھر میں لوٹ مار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2020ء) لاہور میں انوکھی واردات ‘ برقعہ پہنے ڈاکوکی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ڈکیتی کی انوکھی  واردات پیش آئی برقعہ پہنے ڈاکو نے گھر میں گھس کر تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ قیمتی زیورات سمیت ایک کروڑ روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پہنچے ڈاکو اپنے ساتھ سمیت گھر سے باہر نکلتا ہے جس نے اپنے ہاتھ میں پیسوں سے بھرا بیگ بھی اٹھارکھا ہے۔

ڈاکو اس بیگ کو اٹھا کر اپنی موٹر سائیکل پر رکھتے ہیں ۔ اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو جاتے ہیں۔ تاہم ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکیتی کی اس واردات کے دوران لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں تاہم ڈاکو بہت آسانی سے یہ تمام رقم ایک کروڑ کی نقدی اور زیورات اپنےساتھ  لے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات کا واقعہ یاسین نامی شہری کے گھر میں پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے واردات کی تحقیقات کی جار ہی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس بات کی تحقیقات بھی کی جائے گی کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی ۔
واضح رہے اس سے قبل کراچی میں ایک منفرد واردات دیکھنے میں آئی تھی ۔ جہاں ڈاکو نے شہری کا موبائل فون اور پرس جبکہ شہری نے ڈاکو کی موٹرسائیکل چھین لی تھی ۔ ہوا کچھ یوں کہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔

ڈاکو نے شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا بلکہ بس ردب و دبدبے سے شہری کو ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔ ملزم شہری کو لوٹ کر فرار ہونے لگا تو شہری نے ڈاکو کو دھرلیا اور موٹرسائیکل چھین لی لیکن جب شہری ملزم کو سکیورٹی گارڈز کے حوالے کر کے پولیس کو آگاہ کرنے کے لیے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکیورٹی گارڈز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016ء میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کا آغاز کر دیا گیا ہے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں