پنجاب حکومت نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا

آٹا عظمیٰ بخاری کی خواہش پر بھیجا گیا ۔ چیئرمین فوڈ اتھارٹی کا ردعمل

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 22 جنوری 2020 12:43

پنجاب حکومت نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2020ء ) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان کے گھر آٹے کے تھیلے بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چیئرمین فود اتھارٹی کی جانب سے آٹے کے تھیلے عظمیٰ بخاری کے گھر بھیجوا دیئے ہیں۔ اور پورا ٹرک ترجمان پنجاب مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر کھڑا کر دیا ہے۔ چیئرمین فوڈ اتھارٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آٹا عظمیٰ بخاری کی خواہش پر ان کے گھر بھیجا گیا ۔

عظمیٰ بخاری کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے موقف اختیار کیا تھا کہ تین دن سے کک بھیجوا رہی ہیں مگر سرکاری نرخ پر آٹا دستیاب نہیں ، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹے کا ٹرک عظمیٰ بخاری کے گھر بھیجوا دیا گیا ۔
واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پورے ملک میں گندم کے جاری بحران پر حکومت کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی تکلیف دہ بات ہے ،موجودہ حکومت ہر نااہلی اور ناکامی پر گزشتہ حکومت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت چند سوالات کا جواب تو دے کہ کیا گزشتہ حکومت گندم کے سرپلس ذخائر چھوڑ کر نہیں گئی تھی، اس حکومت نے گندم برآمد نہیں کی،جب مقامی سطح پر گندم کی خریداری کا وقت تھا تو اس وقت پیسے بچانے یا کسی اور وجہ سے گندم کیوں نہیں خریدی گئی،اب چند ہفتوں میں گندم کی مقامی فصل آنے والی ہے تو ایسے میں بیرون ممالک سے گندم درآمد کرنے کی وجہ کیا ہی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ارباب اختیار میں سے کوئی ایک ایسا باضمیر ہے جو ان سوالات کے جوابات دے،پوری قوم ہر گلی محلے میں ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے صرف ایک تھیلہ چاہیے تھا۔ حکومت نے 30 سے 40 آٹے تھیلے بھیجوا دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں