تحریک انصاف کے پاس سیاسی قیادت کا بحران ہے ‘ سید حسن مرتضیٰ

وزیر خوراک میڈیا کوآٹا بحران کا ذمہ دار قرار دے کر خود بری الذمہ نہیںہو سکتے ‘ پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی

بدھ 22 جنوری 2020 12:58

تحریک انصاف کے پاس سیاسی قیادت کا بحران ہے ‘ سید حسن مرتضیٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب نے میڈیا کوآٹا بحران کا ذمہ دار قرار دے کر پست سوچ کامظاہرہ کیا ہے ، وزیر خوراک میڈیا کوبحران کو زمہ دار قرار دے کر خود بری الذمہ نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تبدیلی سرکاری اپنی ہر کوتاہی کا ذمہ دار میڈیا کوقرار دیتی ہے اور خودبری الذمہ ہوجاتی ہے، آٹا کا بحران کے علاوہ ملک میں ہر ضرورت کی چیز کا بحران ہے،تحریک انصاف کے پاس سیاسی قیادت کا بحران ہے ، نااہل اور شکست خوردہ عناصر تحریک انصاف چلارہے ہیں اور اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نااہلی اور نالائقی کی حد ہوگئی ہے ،ہر طرف مایوسی ہے ، عوام سخت بے چینی کا شکار ہیں وہ موجودہ حکومت سے ناامید ہیں اورانہیں ہرطرف اندھیر ا نظر آرہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں