بہت جلد چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرینگے

تحریک انصاف میں جو پریشر گروپ بنا ہے ان میں سے کسی کی بھی ہمت نہیں ہے کہ وہ حکومتی جماعت کو چھوڑیں: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا انٹرویو

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 22 جنوری 2020 22:06

بہت جلد چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرینگے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 جنوری 2020) : بہت جلد چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرینگے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں جو پریشر گروپ بنا ہے ان میں سے کسی کی بھی ہمت نہیں ہے کہ وہ حکومتی جماعت کو چھوڑیں۔ انھوں نے کہا کہ انکے کچھ مطالبات ہیں جو کہ جلد ہی حل ہو جائینگے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرینگے۔ اس سے قبل عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ناکام کرنے کیلئے عثمان بزدار نے اپنے ایم پی ایز کا ایک گروہ کھڑا کردیا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایم پی ایز کو کہا کہ تم بیوروکریسی کے خلاف پروپیکینڈہ کرو ان سے نظام نہیں چل رہا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی پرمشتمل ناراض گروپ کی تشکیل خود عثمان بزدار کے حکم پر دی گئی تھی، اس گروپ کا کام عمران خان کے فیصلے کے خلاف بیوروکریسی کے اختیارات وزیراعلیٰ پنجاب کو منتقل کرنا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس گروپ نے اپنا نام ’ سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ‘ رکھا ہے اور انھوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے سے وفاداری کا حلف لیا ہے۔

واضع رہے کہ قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو کل باہمی گفتگو کے لیے بلایا ہے۔ عثمان بزدار سے ملاقات میں ناراض اراکین اسمبلی اپنے مطالبات کے بارے میں بتائینگے۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ناراض اراکین نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تحفظات دور کرنے کے لیے فروری تک کا وقت دیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی۔مسلم لیگ ق اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیان اہم میٹنگ میں اختیارات کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا تھا۔ جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا تھا۔

جس کا اشارہ مونس الہیٰ نے سینئیر صحافی حامد میر سے گفتگو میں دیا تھا۔ اختیارات کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پریشان ہیں اور جہانگیر ترین کو شکایت بھی کی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ عثمان بزدار اس تبدیلیوں پر خاصے پریشان ہیں کیونکہ اس طرح عملی طور ان کا اختیار صفر ہو جاتا ہے کیونکہ چیف سیکریٹری کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی اور انہوں نے اپنے سادہ انداز میں جہانگیر ترین کو شکایت کی میں تو پریشانی کی وجہ سے ساری رات سو بھی نہیں سکا۔

اطلاعات کے مطابق ق لیگ کو 20 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز فوری جاری کیا جانا تھا۔ پنجاب کی بیوروکریسی کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی۔ حال ہی میں مونس الہیٰ کی قیادت میں وفد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ،پرویز خٹک،عثمان بزدار اور اعظم سلیمان سے ملاقات کی تھی۔ جس میں جہانگیر ترین نے ق لیگ کی اختیارات کے حصول کے معاملے میں شرائط کو من و عن تسلیم کر لیا تھا اور فوری اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو ہدایات دیں تھی کہ مونس الہیٰ کے ساتھ مل کر روڈ میپ تیار کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں