سپیکربلوچستان اسمبلی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لائینگے، جام کمال پرفام نہیں کر رہی ہیں، کئی لوگ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے استعفیٰ دے کر آہستہ آہستہ حکومت چھوڑ رہے ہیں: سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 22 جنوری 2020 23:35

سپیکربلوچستان اسمبلی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
کوئٹہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 جنوری 2020) : سپیکربلوچستان اسمبلی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لائینگے، جام کمال پرفام نہیں کر رہے ہیں، کئی لوگ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے استعفیٰ دے کر آہستہ آہستہ حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لائینگے۔

انکا کہنا ہے کہ جام کمال بندے اچھے ہیں لیکن پرفام نہیں کر رہے ہیں، کئی لوگ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے استعفیٰ دے کر آہستہ آہستہ حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ناکام ہو گئے ہیں، پارٹی کو ان پر اعتماد نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا ہے کہ لیاقت شہوانی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان ہیں پارٹی کے نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی تھی، صوبے کے سیاسی حالات پر تبالہ خیال کیاگیاتھا۔ گزشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی نصیر احمدشاہوانی نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان ،تعمیر وترقی اور سیاسی حالات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔ قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ایک مضبوط منظم جماعت بن کر سامنے آئی ہے بی اے پی کا منشوروژن عوام کی بلا ا متیاز خدمت کرنا ہے پارٹی کے صوبائی وزراء واراکین اسمبلی بلاامتیاز صوبے کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے بی اے پی ضلع ہرنائی بکے نومنتخب صدر ملک اسرار الحق ترین جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں امیدہے کہ نومنتخب ضلعی کابینہ پارٹی کو ضلع میں فعالی کیلئے دن رات محنت کرینگیان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی نگران کابینہ کی تشکیل کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی۔

 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں