فواد حسن فواد کے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری

جمعرات 23 جنوری 2020 17:54

فواد حسن فواد کے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری کر دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج امجدنذیر چوہدری نے فواد حسن فواد کے ضمانتی مچلکے کی جانچ پڑتال کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت ہونے کے بعد روبکار جاری کر دی۔

(جاری ہے)

فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 21 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی جبکہ فواد حسن فواد کی آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں بھی گزشتہ سال 14 فروری کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فواد حسن فواد کو نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 5 مئی 2018ء کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں