وزیراعلیٰ پنجاب کی غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

سردار عثمان بزدارکی مسلح افواج کے سربراہان ، سائنسدانوں و انجینئرز کو بھی مبارکباد

جمعرات 23 جنوری 2020 18:51

وزیراعلیٰ پنجاب کی غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کے سربراہان ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوںکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، میزائل کے کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ غزنوی بیلسٹک میزائل سے پاکستان کی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں