کوئی بیانیہ نہیں، بس مافیا کو لوٹ مارکیلئے ایک پوسٹربوائے چاہیے تھا، خواجہ آصف

ملک لٹ رہا ہے بچا کھچا لٹ جائے گا، جیب کٹنے کی تو ایف آئی آر ہوسکتی ہے، لیکن آٹے چینی میں کھربوں لٹ گئے، کوئی پوچھتا نہیں۔ مرکزی رہنماء ن لیگ خواجہ آصف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جنوری 2020 20:14

کوئی بیانیہ نہیں، بس مافیا کو لوٹ مارکیلئے ایک پوسٹربوائے چاہیے تھا، خواجہ آصف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری 2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی بیانیہ نہیں تھا بس مافیا کو لوٹ مارکیلئے ایک پوسٹربوائے چاہیے تھا، ملک لٹ رہا ہے بچا کھچا لٹ جائے گا، جیب کٹنے کی تو ایف آئی آر ہوسکتی ہے، لیکن آٹے چینی میں کھربوں لٹ گئے، کوئی پوچھتا نہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوئی بیانیہ نہیں تھا۔ مافیا کے ایک گروہ نے ملک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اس کے لئے ایک پوسٹر بوائے چاہئے تھا جو ان کے منصوبے کا حصہ بن جائے، ملک لٹ رہا ہے بچا کھچا لٹ جائے گا۔ جیب کٹنے کی واردات کی ایف آئی آر ہوسکتی ہے۔
لیکن آٹے چینی قوم کے کھربوں لٹ گئے اور پوچھتا کوئی نہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان کا اعمال نامہ قرار دے دیا۔ عمران صاحب اگر اخلاقی جرات ہے تو کہیں حکمران چور ہیں اِس لئے ملک کرپٹ ہے۔ عمران صاحب اگر جرات ہے تو کریں اپنا اور اپنے دوستوں کا احتساب کریں۔

مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ سچ ثابت ہوا کہ ملک پہ مسلط عمران صاحب اور گھُس بیٹھیئے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران صاحب کے جھوٹ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پچھلے دس سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی سولہ ماہ میں ہوئی۔

عمران صاحب نالائق، نااہل اور جھوٹے تو پہلے ہی ثابت ہوچکے، آج عالمی ادارے نے کرپشن کا ایوارڈ دیا ہے۔
عمران صاحب پوری دنیا میں ملک کو بدنام کیا چور کہا اور آج خود کو چوری کا تمغہ اور اعزاز ملا ہے۔

دوسروں پر چور چور کی تہمتیں لگانے والے خود چور اور کرپٹ نکلے نکلے ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو قید کرنے کا مقصد پاکستان کو لوٹنا تھا۔
عمران صاحب پوری دنیا میں ملک کو بدنام کیا چور کہا اور آج خود کو چوری کا تمغہ اور اعزاز ملا ہے دوسروں پر چور چور کی تہمتیں لگانے والے خود چور اور کرپٹ نکلے نکلے ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو قید کرنے کا مقصد پاکستان کو لوٹنا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں