وزیراعلیٰ بلوچستان کا عبدالقدوس برنجو کے بیان پر درعمل

قدوس بزنجو سینئر ساتھی ہیں، عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے وہ لا سکتی ہے، کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 23 جنوری 2020 20:21

وزیراعلیٰ بلوچستان کا عبدالقدوس برنجو کے بیان پر درعمل
کوئٹہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 23 جنوری 2020) : وزیراعلیٰ بلوچستان کا عبدالقدوس برنجو کے بیان پر درعمل، قدوس بزنجو سینئر ساتھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے وہ لا سکتی ہے، کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کر رہے ہیں۔ اںھوں نے کہا کہ قدوس بزنجو سینئر ساتھی ہیں، حکومت بننے کے دو ماہ بعد ہی عدم اعتماد کا شوشا چھوڑ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لائینگے۔ انکا کہنا تھا کہ جام کمال بندے اچھے ہیں لیکن پرفام نہیں کر رہے ہیں، کئی لوگ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے استعفیٰ دے کر آہستہ آہستہ حکومت چھوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ناکام ہو گئے ہیں، پارٹی کو ان پر اعتماد نہیں رہا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ لیاقت شہوانی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان ہیں پارٹی کے نہیں۔ قبل ازیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی تھی، صوبے کے سیاسی حالات پر تبالہ خیال کیاگیاتھا۔ گزشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی نصیر احمدشاہوانی نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان ،تعمیر وترقی اور سیاسی حالات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔ قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ایک مضبوط منظم جماعت بن کر سامنے آئی ہے بی اے پی کا منشوروژن عوام کی بلا ا متیاز خدمت کرنا ہے پارٹی کے صوبائی وزراء واراکین اسمبلی بلاامتیاز صوبے کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے بی اے پی ضلع ہرنائی بکے نومنتخب صدر ملک اسرار الحق ترین جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں امیدہے کہ نومنتخب ضلعی کابینہ پارٹی کو ضلع میں فعالی کیلئے دن رات محنت کرینگیان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی نگران کابینہ کی تشکیل کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں