مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں دوریوں کی وجہ سامنے آگئی

ق لیگ کو یہ کہا گیا ہے کہ اگر وہ ن لیگ کے قریب آئے گی تو اسکے ردعمل میں نیب بھی حرکت میں آئیگی: سینئر صحافی طاہر ملک کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 23 جنوری 2020 21:19

مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں دوریوں کی وجہ سامنے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 جنوری 2020) : مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں دوریوں کی وجہ سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ق لیگ کو یہ کہا گیا ہے کہ اگر وہ ن لیگ کے قریب آئے گی تو اسکے ردعمل میں نیب بھی حرکت میں آئیگی۔ دوسری طرف اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے فروری میں واپس آنے کا عندیہ دیا گیا ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور حکومت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔پارٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وطن واپی کے معاملے پر شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان تفصیلاََ بات ہوئی تھی جس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان جا کر پنجاب پر فوکس کریں،یہ نہ ہو کہ وفاقی کے چکر میں پنجاب بھی ہمارے ہاتھ سے نکل جائے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں جس میں اپوزیشن لیڈر کو سمجھایا گیا تھا کہ ابھی صرف پنجاب پر دھیان دیں، اگر وفاق پر غور کیا تو ووٹر بنک ختم ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت کے بعد شہبازشریف کی جانب سے فروری میں وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ شریف برادرا ن کے اس فیصلے کے بعد حکومتی حلقوں میں بھی ہلچل ہو گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت کے لئے آنے والے چند مہینے حکومت کے لئے مشکل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فصل الرحمان کی جانب سے بھی ایک تحریک کا اعلان کیا گیا تھا جس کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیں اور حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے جوکہ اتحادی جماعت ق لیگ کی مدد سے بنائی گئی ہے۔شہبازشریف کو بھی نوازشریف کی جانب سے پنجاب پر غور کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ شاید پرویزالٰہی نون لیگ کی حمایت سے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند ہیں،دوسری جانب رہنما ق لیگ کی جانب سے اس بات کی تردید کر دی گئی تھی کہ وہ ایسا کچھ نہیں چاہتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں