معاشی اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بن کر ابھر رہا ہے‘چوہدری محمدسرور

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ ڈیووس میں حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑ ا ہے اور ًامن دشمن بھارت کے ایجنڈے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ‘گورنر پنجاب

جمعہ جنوری 00:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا وزیر اعظم عمران خان کے ’’اًمن بیانیہ ‘‘کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والی عالمی پذیرائی بتاتی ہے کہ دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے ،معاشی اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بن کر ابھر رہا ہے۔

وہ گزشتہ روز گور نر ہائوس لاہور میں مصنف عارف انیس کی کتاب ''گوروں کے دیس سے ''کی تقر یب راہنمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ ڈیووس میں حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑ ا ہے اور ًامن دشمن بھارت کے ایجنڈے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیابی سفارتی پالیسیوں کی وجہ سے ہی دنیا دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کے لئے پاکستانی اقدامات کی نہ صرف تعریف کر رہی ہے بلکہ دنیا امن کے قیام کیلئے پاکستانی موقف کے ساتھ بھی کھڑ ی ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے بدتر ین جنگی جنون اور کشمیر یوں پر مظالم کے باوجود پاکستان امن کی بات کر رہا ہے کیونکہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا تر قی وخوشحالی بھی نہیں آسکتی عمران خان نے بین الاقوامی اقتصادی فورم پر پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت اور انوسٹمنٹ کے لئے ساز گار ماحول کو بھی موثر انداز میں پیش کیا ہے عمران خان نے یو این میں کامیاب تقریر کے بعد ڈیووس میں بھی پاکستان کا بھرپور کیس پیش کر کے سنہرا باب رقم کیا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمرا خان نے عالمی سطح پر واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں ہونے والی کسی بھی جنگ میں حصے دار نہیں بنے گاکسی اور ملک کے مفاد کیلئے پاکستان اپنے مفادات کو قربان نہیں کرے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عوامی امنگوں کے مطابق عمران خان عوامی خواہشات کی تعبیربن رہے ہیںدنیا بھرمیں سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھانے کاوعدہ کرنے والے عمران خان کو ملنے والی عالمی پذیرائی بتاتی ہے کہ دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے اًمن کے قیام کیلئے پاکستان کے بیانیے کی دنیا بھی تعریف کر رہی ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔

تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کتاب آج بھی ایک بہترین تحفہ ہے اور اس کتاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے دکھ اور مصائب ایک پیرا گراف میں بند کر دیئے گئے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانی حقیقی معنو ں میں دنیا میں پاکستان کے سفیرہیں اور تحر یک انصاف کی حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جو وعدے کیے ان کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments