خوبصورتی کا معیار مقرر نہیں کیا جا سکتا ،یہ دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے‘ ریشم

فلموںمیںکام کرنے نہ کا ہرگز یہ مقصد نہیں آپ کی شوبز میں اورکوئی مصروفیات نہیں

جمعہ 24 جنوری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خوبصورتی کا معیار مقرر نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے ، اگر آپ فلموںمیں کام نہیں کر رہے تو اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ آپ کی شوبز میں اورکوئی مصروفیات نہیں ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ بھرپور زندگی گزار رہی ہوں اور اس سے مطمئن ہوں ۔

(جاری ہے)

بھرپو رسوشل سر گرمیاں کرتی ہوں کیونکہ یہی زندگی کا حسن ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خوبصورتی کا معیار مقرر نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے ، مختلف لوگ خوبصورتی کو اپنی نظر سے دیکھتے ہیں اور آپ اسے جھٹلا نہیں سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ میں شوبز میں مصروف ہوں اور مختلف طرح کے پراجیکٹس کر رہی ہوں ،یہ نہیں کہا جا سکتاکہ اگر کوئی اداکار یا اداکارہ فلموں یا ڈراموں میںکام نہیں کررہا تو اس کی کوئی مصروفیات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں